17 January 2019 - 19:34
News ID: 439550
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے امریکا کے سپر پاور ہونے کا افسانہ چکنا چور کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ظالم شاہ کے ایران سے فرار ہونے کی چالیسویں سالگرہ اور اسی طرح ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے تین سال پورے ہونے کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام نے امریکا کے سپرپاور ہونے کے افسانے کو چکنا چور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چالیس سال قبل اسی دن ایرانی عوام نے امریکا کے پٹھو اور آلہ کار شاہ کو ایران سے بھاگنے پر مجبور کردیا اور تین سال قبل اسی دن ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران امریکی ریشہ دوانیوں اور ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے باوجود ایرانیوں نے امریکا کے سپر طاقت ہونے کے بھرم کو چور چور کرکے رکھ دیا۔

یاد رہے کہ ایٹمی معاہدے پر جولائی دوہزار پندرہ کو دستخط ہوئے تھے اس معاہدے پر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ میں شامل ملکوں امریکا، فرانس، برطانیہ، چین، روس اور جرمنی نے دستخط کئے تھے جبکہ سولہ جنوری دوہزار سولہ سے اس پر عمل درآمد شروع ہوا۔

امریکی حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کی خلاف ورزی شروع کردی تھی اور پھر سرانجام ٹرمپ نے مئی دوہزار اٹھارہ میں اس بین الاقوامی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا اور ایران مخالف پابندیوں کو دوبارہ بحال کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬