20 January 2019 - 23:02
News ID: 439570
فونت
جان کیری :
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا ہو گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ کی کوئی مدد نہیں کی اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔

جان کیری نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور پیرس معاہدے سے علیحدہ ہونے جیسے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے، امریکہ کی مزید تنہائی کا باعث بنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سامنے ٹرمپ کا جھکنا امریکہ کے لئے شرم کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں روس کے صدر کے ساتھ امریکی صدر کے مذاکرات پر امریکی ڈیموکریٹس نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان فنلینڈ اور ارجنٹینا میں ملاقات ہو چکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬