‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2019 - 21:25
News ID: 439615
فونت
آیت الله نجم الدین طبسی:
آیت الله طبسی نے کہا: حضرت فاطمہ زهراء(س) نے منافقانہ تحریک کا پردہ فاش کردیا، رسول اسلام(ص) کے معینہ راستہ سے انحراف مسلمانوں کی مشکلات کی بنیاد ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله نجم الدین طبسی نے امامزاده سید علی(ع) کے حال میں ایام فاطمیہ کے موقع پر جانے والے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، منافقت کے چہرے سے پردہ اٹھانے میں حضرت فاطمہ زهرا(س) کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت زهرا(س) نے سازش رچنے والوں کی سازش کو برملا کردیا۔

انہوں نے مزید کہا: اگر لوگ رسول اسلام(ص) کی وفات کے بعد حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) اور آپ کے بعد آپ کے اهل بیت(ع) کے تابع و فرمانبردار ہوتے تو آج دنیا میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی، مگر افسوس منافقانہ تحریک نے اس کام کے آگے روک لگادی۔

آیت الله طبسی نے اسلامی معاشرہ میں ولایت و امامت کی صحیح معرفی میں حضرت صدیقہ طاهره حضرت فاطمہ زھراء(س) کے کردار کو اہم جانا اور کہا: حضرت فاطمہ زهرا(س) نے ان برسوں میں حضرت علی(ع) کی حقانیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اس پر زور دیا، آپ(س) جگہ جگہ لوگوں کو اس سلسلہ میں موجود ابہامات سے باخبر کرتی رہتیں، اسی بنیاد پر آپ(س) کو ولایت کا عظیم مدافع کہا جاتا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کی: حضرت فاطمہ(س) کی فریاد، فدک سے کہیں بالاتر تھی اگر چہ فدک کے مطالبہ کے ذریعہ کہ جو آپ کا حقیقی حق تھا، لوگوں کو ظالموں کی حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتی تھیں، وگرنہ یہ خاندان ھرگز زر و زیور کے درپہ نہ تھا۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ مذھب کے حق میں انجام پانے والی بے انتہا خیانت کے باوجود اس کے ماننے والے بہت ہیں کہا: اهل بیت(ع) کے نظریات اور کردار کو زیادہ سے زیادہ بیان و تشریح کرنے کی ضرورت ہے ، لہذا اس سلسہ سے مبلغین کے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ہیں۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬