‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2019 - 11:21
News ID: 439644
فونت
فلپائن میں آج صبح مسجد پر حملہ ہو ا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فلپائن علماء کونسل نے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے کو غیر انسانی اقدام قرار دیا۔

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے جنوبی شہر زمبو آنگا ZAMBOANGA میں آج صبح مسجد پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

فلپائنی حکام کے مطابق دستی بم حملہ آج صبح مسجد کے اندر کیا گیا جس میں مسجدمیں سوئے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

فلپائن علماء کونسل نے مسجد پر حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور  اس حملے کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی فلپائن میں 2 بم دھماکوں میں گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ /۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬