‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2019 - 11:57
News ID: 439648
فونت
ایران کلچر ہاوس کویٹہ کے تعاون سے حضرت زهرا(س) کی روشنی میں تربیت کے عنوان سے ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «سیرت حضرت فاطمه زهرا(س) کی روشنی میں خاندان کی تربیت» کو عنوان سے تربیتی نشست کویٹہ کے علاقے بروری کی شہید محمد منتظری لایبریری میں منعقد کی گیی جسمیں مدرسہ الزهرا(س) ، مدرسہ رسول اکرم(ص) اور مدرسہ کوثر کے سنیکڑوں طلبا کے والدین شریک تھے۔

حجت‌الاسلام محمدحسن رفعت نے خاندان میں اسلامی تربیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: ہر خاندان کا بنیادی نظام اخلاق و تربیت پر استوار ہے اور اگر معاشرے میں سالم افراد دینا ہے تو خاندانی تربیت سے سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا: اس حوالے سے حضرت فاطمه زهرا(س) کی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے جس پر چل کر ہم دنیا و آخرت کی عزت حاصل کرسکتے ہیں۔

رفعت کا کہنا تھا: فرزندان امام علی(ع) و حضرت فاطمه(س) کی تربیت بہترین نمونے اور حضرت امام حسن(ع) و امام حسین(ع) اور انکی خواہر حضرت زینب(س) کا کردار اور تحریک امام حسین(ع) میں انکی سیرت اور استقامت سے معلوم ہوتا ہے کہ انکی تربیت کس طرح سے انجام پائی ہے۔

انکا کہنا تھا: فاطمه زهرا(س) تمام طبقوں کے لیے اسوہ عمل ہیں اور وہ بهترین زوجہ، بهترین مادر، بهترین معلم، بهترین محدث، بهترین یاور ولایت اور بہترین خاتون عالم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ خانہ فرھنگ ایران اور نور بین الاقوامی فاونڈیشن کے علاوہ ایرانی مدارس کے تعاون سے کویٹہ میں شروع کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬