‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2019 - 13:39
News ID: 439653
فونت
آیت الله جنتی:
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے ملک میں امریکا کی نئی شیطنت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میڈیا کا وظیفہ ہے کہ اس طرح کی باتوں سے قوم کو مطلع کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت ‌الله احمد جنتی نے عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران ، دور حاضر کا اہم کارنامہ ہے جس کے مستقبل میں رونما ہونے کا بہت کم امکان پایا جاتا ہے، اس انقلاب نے اس قدر تبدیلی پیدا کی ہیں کہ غفلت ، جہالت اور فساد سے بھرے جوان، جھاد اور فداکاری کے عاشق انسان بن گئے ۔

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے بے نظیر اور عظیم الشان استقبال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس الھی عمل نے اسلام کو زندہ کردیا ، اور انقلاب بہت تیزی سے ایران کی حدود سے باہر نکل گیا ، آج ایران کے علاوہ دنیا کے مختلف گوشے میں حضرت امام خمینی رہ کے بے شمار عاشق موجود ہیں ۔

انہوں نے 2500 سالہ شہنشاہی نظام حکومت کی سرنگونی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت ایران نے خالی ہاتھوں اور بغیر اسلحہ کے عظیم حماسہ خلق کردیا ، ہمیں دور حاضر میں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اپنے وظیفہ پر بخوبی عمل کرنا چاہئے ۔

آیت الله جنتی نے دین مداری، سچے اسلام کا احیاء اور قران کی بنیادوں پر استوار عدالت کا قیام ، انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں میں سے شمار کیا اور کہا: ہمیں امام خمینی(رہ) کی اس گراں سنگ امانت کی حفاظت کرنی چاہئے کہ اس کے لئے دنیا پرستی سے دوری ضروری ہے۔

انہوں نے بیت المال کی بربادی ، فساد اور مہنگائی کو کںٹرول کرنے کی تاکید کی اور کہا: ہمیں اپنی شریف قوم کی قدر کرنی چاہئے کہ انہوں نے تمام اقتصادی اور معیشتی مسائل و مشکلات کے باوجود انقلاب کے دفاع میں خود سپر بنا رکھا ہے ۔

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے ملک میں امریکا کی نئی شیطنت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میڈیا کا وظیفہ ہے کہ اس طرح کی باتوں سے قوم کو مطلع کریں ،امید ہے یہ انقلاب دن بہ دن کامیابی اور ترقی کی راہوں پر گامزن رہے گا ۔ /۹۸۸/ ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬