‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2019 - 07:39
News ID: 439753
فونت
آیت الله نجفی :
نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بیان کیا : حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیها) کی سیرت مبارک مومن انسان اور خانوادہ کے لئے بہترین نمونہ ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیرالمومنین علی (علیه السلام) کے حرم مبارک کی زیارت کے لئے مشرف ہوئے شیعوں کا ایک گروہ نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ان کے آفس میں حاضر ہو کر ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے زائرین آئمہ اطہار علیہم السلام کے اس گروہ سے ملاقات میں الہی واجبات پر عمل کرنے اور محرمات سے اجتناب کی تاکید کی اور بیان کیا : آئمہ اطہار علیہم السلام کے قبر کی زیارت اور دینی شعائر کا انعقاد  اهل بیت عصمت و طهارت (علیهم السلام) سے شفاعت حاصل کرنے کا بہترین و مناسب موقع ہے اور یہ الہی احکامات پر عمل ہے ۔

انہوں نے اس ملاقات میں مومنین سے خداوند عالم کی خشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیها) سب سے اعلی و افضل اور نیک نمونہ انسان کی پیروی کے لئے ہیں اور اسی طرح ہمارے خانوادہ کو چاہیئے کہ حضرت فاطمه (علیها السلام) کی سیرت پر عمل کریں اور ان سے تمسک اختیار کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬