‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2019 - 23:21
News ID: 439883
فونت
نوجوت سنگھ سدھو:
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے، ان سے بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے نامور سیاستدان اور عمران خان کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ھندوستان کی ناکام حکومت اقتدار حاصل کرنے کیلئے جنگ کا سہارا لینا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا: کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لئے کتنے بےقصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی، جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں۔

ھندوستانی سیاستدان سدھو نے کہا ہے کہ ھندوستان کی ناکام حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لئے جنگ کا سہارا لے رہی ہے کہا: ھندوستان پڑوسی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے، ان سے بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا، جو کسی کے حق میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے اندر اور باہر سے اگر ھندوستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو اس کا الزام عائد کرنے کی بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اپنے درمیان لوگوں کو دیکھنا ہوگا۔

سدھو نے ھندوستان حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر کی وجہ سے پورے ملک یا قوم کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جا سکتا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬