14 March 2019 - 08:20
News ID: 439979
فونت
چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد روک دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف ہندوستان کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پر فریقین سے رابطے میں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پر متعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکو ہندوستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ قرار دے کر اسے عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کر چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬