28 March 2019 - 20:04
News ID: 440063
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ صاحب کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایران اور اس کی قوم ان دوسرے ممالک کی طرح نہیں جو اپنی دولت اور عوام کے اثاثوں کو پلیٹ میں رکھ کر امریکیوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے اثاثوں کے منجمد کئے جانے کے خلاف لیگزمبرگ عدالت کے فیصلے کے بعد ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ، ایرانی قوم کی دولت پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک کی 1.6 ارب ڈالر کی رقم کو منجمد کردیا گیا تھا اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو نائن الیون میں شریک ہونے کے جرم میں اس واقعے کے متاثرین کو معاوضہ دینا ہوگا۔

امریکہ نے ایران کے منجمد اثاثوں سے معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے خلاف یورپی ملک لیگزمبرگ کی عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ایران کی 1.6 ارب ڈالر کی رقم کو منجمد کئے جانے کے خاتمے کا فیصلہ سنا دیا۔

اس کے ردعمل میں ایرانی ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کو جان لینا چاہئے کہ وہ جھوٹی کہانیوں سے ایرانی عوام کی دولت اور اثاثوں پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ صاحب کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایران اور اس کی قوم ان دوسرے ممالک کی طرح نہیں جو اپنی دولت اور عوام کے اثاثوں کو پلیٹ میں رکھ کر امریکیوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬