08 April 2019 - 21:44
News ID: 440123
فونت
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ امریکہ وحشیانہ طور پر ایران میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد روک رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے ایران کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ وحشیانہ طور پر ایران میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد روک رہا ہے۔

حزب اللہ نے لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانیوں کو اس وقت بہت بڑے سیلاب کے نقصانات کا سامنا ہے اور ایرانی قوم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کام میں مصروف ہے لیکن ادھر امریکہ ، ایران کے ادارے ہلال احمر پر پابندیاں عائد کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کو روکنے کی مذموم کوشش کررہا ہے ۔

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی سپاہ کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے جبکہ سپاہ اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کی بھر پور مدد کررہی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے حالیہ سیلاب میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا کہ ایران کی بہادر ، شجاع اور دلیر قوم اس امتحان میں بھی سرافراز اورکامیاب ہوجائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬