‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2019 - 18:28
News ID: 440137
فونت
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے بیانیہ میں امریکا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دھشت گردوں کی لیسٹ میں قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے دشمن کی شکست کی نشانی جانا ۔

رسا ںیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے بیانیہ میں امریکا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دھشت گردوں کی لیسٹ میں قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کی شکست کی نشانی بتایا ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم ‌الله الرحمن الرحیم

خدا کا درود و سلام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیکار اور مقابلہ کے مختلف میدانوں میں خصوصا دھشت گرد گروہ داعش، اور عراق و شام و دیگر علاقہ کے مختلف دھشت گرد گروہ کا منھ توڑ جواب دیا نیز امریکی اور صھیونی چالوں کو نقش بر آب کردیا کہ جو عالمی دھشت گرد امریکا کی دشمنی کا سبب بنا ہے ۔

امریکا کی بد طنیت اور معاش حکومت نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دھشت گرد گروہ کی لیسٹ میں شامل کر کے دنیا میں ایک نئی فضا قائم کرنے اور اسلامی جمھوریہ ایران پر دباو بڑھانے کے لئے ایک قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے مگر ملت ایران کی استقامت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے ان کی حمایت انہیں ایک بار پھر حیرانی و پریشانی میں مبتلا کردے گی ۔

امریکا کا یہ ظالمانہ عمل اور اقدام ان حالات میں انجام پارہا ہے کہ امریکی حکومت خود دنیا کے مختلف حصہ میں دھشت گردوں کو پیدا کرکے ، ان کی حمایت اور تربیت کرے سب بڑے دھشت گرد کی صف میں کھڑا ہے کہ جس سے دنیا کی افکار اور اذھان اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اس کے برخلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور اسلامی جمھوریہ ایران کی دیگر فوجی طاقتیں علاقہ  کے ممالک کی نگاہ میں عزت و اقتدار کی چوٹی پر ہیں ، امریکی کی یہ چھوٹی موٹی حرکتیں ھرگز انہیں ترقی سے نہیں روک سکتیں ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لڑاکوں اور مجاھدین کو عوامی حمایت کا تمغہ اور مڈل حاصل ہے اور ملت ایران و ایران کی مسلح فورس کے درمیان گہرے رابطہ نے انہیں وہ طاقت عطا کی ہے کہ ان پر کوئی بھی پابندی اثر انداز نہ ہوسکے گی ۔

 

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل تیسری شعبان یوم ولادت با سعادت حضرت اباعبدالله الحسین (علیه السلام) اور یوم پاسدار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، دھشت گردوں کی پرورش اور تربیت کرنے والے ملک امریکا کے خلاف حکومت ایران اور ایرانی پارلیمنٹ کے اقدامات کی قدر دانی اور شکریہ ادا کرتی ہے نیز اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران ، امریکا کے اس احمقانہ عمل کا منھ توڑ جواب دے گا کہ جو بار دیگر امریکا کی ہار و شکست کا باعث ہوگا نیز سامراجی پیلٹ فارج کے خوابوں کو چکنا چور کر کے رکھ دے گا ۔

والسلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته

محمد یزدی

صدر مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل ایران

/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬