22 April 2019 - 14:17
News ID: 440230
فونت
میلاد حضرت امام زمانہ(عج) کى مناسبت سے انجمن شرعى شیعیان کشمیر کى جانب سے بمنہ عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا اور جلوس میلاد برآمد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلاد بزرگ منجی عالم بشریت حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجه کی مناسبت سے15 شعبان المعظم کو انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ شارع فضل اللهؒ بمنه مىں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پر وقار تقریب میں صدر انجمن شرعى شیعىان جموں کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی صاحب قبله، اتحاد المسلمین جموں کشمیر کے صدر حجۃ لاسلام الحاج مولانا مسرور عباس انصاری صاحب قبله، حجج الاسلام مولانا بشیر احمد صاحب قبله، مولانا شیخ علی رحمانی صاحب قبله، مولانا شیخ حاتم على مىر صاحب قبله نے شرکت کى اور امام عالی مقام کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مقررىن نے فلسفہ مہدویت و ضرورت انتظار پر روشنى ڈالتے هوئے کہا کہ عقیدہ مہدویت فقط مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام عالم انسانیت کے لئے ایک امید کا عقیدہ ہے۔ انهوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے مسلمانان جھان اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور دشمنان اسلام کى ہر اس سازش کو ناکام بنا دیں جو اس اتحاد کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل دارالعلوم میر گنڈ سے ایک عظیم الشان جلوس میلاد برآمد ہوا جس میں مقامى لوگوں کے علاوہ اداره باب العلم سے وابستہ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جلوس رىشی پوره، سپدن، خمینیؒ چوک شارع فضل اللہؒ سے هوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ یوسفؒ بمنه مىں اختتام پذیر ہوا۔ /۹۸۸/ ن

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۵ April ۲۰۱۹ - ۱۱:۴۸
روحانیت پناهگاه و خادم مردم است
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬