27 April 2019 - 00:20
News ID: 440262
فونت
آیت اللہ صافی گلپایگانی :
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کہا : دنیا میں کہیں بھی اگر مظلوموں پر ظلم و ستم ہو رہا ہو تو ہماری اسلامی اور انسانی  ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی حمایت اور مدد کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آیت اللہ صافی گلپایگانی نے سعودی عرب کی سفاک ، بے دین، یزیدی اور ظالم و جابر حکومت کے ہاتھوں  کئی درجن شیعہ مسلمانوں کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اس حادثہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی ممالک کو سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اگر چہ سعودی عرب کی سفاک ، ظالم اور یزیدی حکومت کے ہاتھوں سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی شہادت ان کے لئے عظیم سعادت اور فخر کا باعث ہے لیکن عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے لئے سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموشی،  ننگ و عار اور ذلت کا باعث ہے۔

آیت اللہ صافی گلپایگانی نے سعودی مظلوم کی حمایت پر زور دیتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ممالک کو سعودی عرب کے بھیانک اور سنگین جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ انھیں مظلوموں کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا میں کہیں بھی اگر مظلوموں پر ظلم و ستم ہو رہا ہو تو ہماری اسلامی اور انسانی  ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی حمایت اور مدد کریں اور ہمیں ان پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرنا چاہیے۔

آیت اللہ صافی گلپائگانی نے سعودی عرب کے بےگناہ شیعہ مسلمانوں پر سعودی عرب کے ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ، تعزیت اور  تسلیت کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے ظالم بادشاہ و ولی عہد نے درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا اور تمام عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبردار سکوت کا روزہ رکھ رکھا تھا کیوں کہ آن کا حلق آل سعود کے ناجائز ریال سے پر ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬