04 May 2019 - 14:50
News ID: 440313
فونت
مجید تخت روانچی :
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کا موثر انداز میں جواب دیا جائیگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجید تخت روانچی نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیرقانونی اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی کارروائیوں کا مناسب وقت اور موثر انداز میں جواب دیں گے۔

مجید تخت روانچی نے امریکہ کے حالیہ اقدامات بالخصوص ایرانی تیل خریداری سے متعلق استثنی میں توسیع نہ دینے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ردعمل کے حوالے سے کہا کہ ایرانی حکام، امریکہ کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت میں اس کا جواب دیا جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬