09 May 2019 - 17:41
News ID: 440351
فونت
مجید تخت روانچی :
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے جوہری معاہدے کے یورپی فریقین کو تجویز دی ہے کہ وہ ایران کے جائز مطالبات پر دی جانے والی 60 دن کی مہلت پر سیاسی عزم دیکھائیں دوسری صورت میں ہم اپنے قومی مفادات کے تحت فیصلہ کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکہ کے اپنے اتحادی ممالک پر دباؤ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات نہ ملنے کی اصل وجہ ہے۔

انہوں نے یورپی فریق کو انتباہ کیا ہے کہ ایران نے 60 دن کا الٹی میٹم دے رکھا ہے لہذا یورپ اسی مہلت میں جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اپنا پختہ سیاسی عزم ظاہر کرے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد ایران نے انتہائی صبر و تحمل سے کام لیا تاہم بدقسمتی سے امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات دلوانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہوئے کہ مغربی فریق کو 60 دن کی مہلت دیں تاہم سفارتکاری کے دروازے اب بھی کھلے ہیں اور اس حوالے سے ہم جوہری معاہدے میں شامل اپنے شراکت داروں سے بات چیت کے لئے آمادہ ہیں۔

مجید تخت روانچی نے 3.67سے زائد یورنیم کی افزودگیپر کہا کہ ایران آئندہ 60 دنوں کے لئے ذخیرہ سازی کو محدود نہیں کرے گا اس لئے کہ جوہری معاہدے کے باقی رہ جانے والے ممالک کو گزشتہ ایک سال میں کافی وقت ملا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے  جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرتے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقوں کو دیئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬