‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2019 - 09:15
News ID: 440390
فونت
مولانا سید علی عباس نقوی :
دارہ التنزیل کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں قرآن حکیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں اور اپنی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی قرآنی ادارہ التنزیل کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک میں ’’ایک شام قرآن کے نام‘‘ کا انعقاد لاہور و مضافات میں جاری ہے۔

ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مسلم ٹاون، سمن آباد،وسن پورہ، فتح گڑھ اور مرید کے میں ایک شام قرآن مجید کے نام کا انعقاد کیا گیا۔

روح پرور تقریب میں قاری اسد اللہ نے خوبصورت انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔ آخر میں ادارہ التنزیل کے چیئرمین ڈاکٹر مولانا سید علی عباس نقوی نے قرآن کریم کی اہمیت اور ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا موضوع انسان ہے اور قرآن کریم کتابِ زندگی ہے مگر افسوس ہم نے اسے ثواب کی محفلوں تک محدود کر دیا اور کتاب الہی کو الماریوں میں سجا دیا ہے۔

ہمیں قرآن حکیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں اور اپنی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے احکامات زمان و مکاں کے محتاج نہیں، یہ کتاب ہر خطے اور ہر نسل کے انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔

یہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانوں کو مخاطب کرتی اور ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ محفل میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬