15 May 2019 - 22:27
News ID: 440394
فونت
سابق امریکی سفیر :
ایڈورڈ واکر نیا نےکہا کہ فوجی آپریشن امریکہ کے لئے مالی اور جانی لحاظ سے بہت مہنگا پڑے گا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکہ کے سابق سفیر ایڈورڈ واکر نیا نے ایرانیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے خیالات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے ایرانی عوام کو جھکایا نہیں جاسکتا۔ فوجی آپریشن امریکہ کے لئے مالی اور جانی لحاظ سے بہت مہنگا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مقاصد کیا ہیں. اگر وہ اسی بیانیہ پر چلے رہے ہیں جس کی جان بولٹن نے حالیہ مہینوں بات کی ہے تو ان کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

واکر جو مصر اور امارات میں بطور امریکی سفیر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ اگر آپ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی 12 شرائط پر غور کریں تو اس سے ایک ہی بات نکلتی ہے، وہ ایران میں نظام کی تبدیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ اور اس کے ساتھیوں کا یہ خیال ہے کہ ایرانی اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر مقدم سمجھتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔

سابق امریکی سفیر نے ایران پر مسلظ کردہ آٹھ سالہ عراقی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ ایرانی عوام جب کسی غیرملکی طاقت کا خطرہ دیکھتے ہیں تو وہ کس طرح متحد ہو کر میدان میں نکلتے ہیں۔

انہوں نے ایران مخالف پابندیوں کو طویل المدت برقرار رکھنے کو غیرموثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا کام سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬