19 May 2019 - 23:19
News ID: 440413
فونت
نائیجیریا کے فوجی اہلکاروں نے زاریا شہر میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں پر فائرنگ کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے نائیجیریا کے شمالی صوبے کادونا کے شہر زاریا میں اپنے رہنما کی حمایت میں ریلی نکالی تھی۔

نائیجیریا کے فوجیوں نے ریلی میں شریک لوگوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں شیخ زکزکی کے متعدد حامی زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور شیخ زکزکی کے گھر پر وحشیانہ حملہ کردیا تھا جس میں سیکڑوں افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

اگرچہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا حکم دیا ہے لیکن نائیجیریا کی حکومت اور فوج نے انہیں ابھی تک رہا نہیں کیا ہے۔

آیت اللہ شیخ زکزکی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں شیخ زکزکی کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اس لئے انہیں فوری طور پر رہا کردیا جانا چاہئے۔

پچھلے مہینوں کے دوران آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کے حق میں نائیجیریا کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں جنھیں فوج نے طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬