31 May 2019 - 21:26
News ID: 440493
فونت
ھندوستان کے شہر سیتاپور میں احتجاجی جلسہ؛
ھندوستان کے شہر سیتاپورمیں یوم قدس کی مناسبت سے آزاد ضمیر انسانوں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہر کی جامع مسجد میں ایک احتجاجی پرگرام منعقد ہوا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے شہر سیتاپورمیں یوم قدس کی مناسبت سے ٣١ مئی ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے دن پوری دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہر کی جامع مسجد میں ایک احتجاجی پرگرام منعقد ہوا ۔

اس جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ عالیجناب مولانا اشتیاق حسین صاحب نے یوم قدس کی اہمیت اور اس کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوے ظلم وستم کرنے والوں کے خلاف مظلوموں کی حمایت کا اعلان کیا ۔

 ڈاکٹر شجاعت جعفری صاحب نے یوم قدس کے پروگروں میں شرکت پر زور دیتے ہوے تعلیم کے ساتھ فہم و شعور کی ضرورت پر زور دیا۔

آخرمیں بانی ادارہ الاسوہ عالیجناب مولانا سید حمید الحسن زیدی صاحب نے ضمیر کی آزادی پر زور دیتے ہؤے مظلوم کی حمایت میں ہونے والے حلف الفضول کا تذکرہ کیا جہاں قوم ومذہب سے بلند پوکر مظلوم کی حمایت میں معاہدہ ہوا تھا اور بعثت سے پہلےخُود پیغمبر اسلام ص بھی اس معاہدہ میںّ شامل ہوے تھے جو اس بات کی دلیل ہے کہ مظَلوم کی حمایت ضروری ہے۔

انہون نے بیان کیا : قبلہ اول کی آزادی کے ساتھ قبلہ دوم بھی انشاءاللہ یہودیوں کے ہم پیالہ سعودیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا۔

انھوں نے فاتح خیبر سے عقیدت رکھنے والی قوم حزب اللہ کے ذریعہ ٣٣دن کی جنگ میں جنوب لبنان کو آزاد ی دلانے کا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آخری فیصلہ کن لڑایی وارث حیدر کی تلوار سے ہوگی جب یہودی اور سعودی دونوں طرح کےظالموں کا خاتمہ ہوگا اور پھر بیت المقدس کی طرح بقیع کے مزارات بھی آزاد ہوں گے اور ظالم اپنے ظلم کا مزہ چکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرا م کا انعقاد شہر کے باشعور نوجوانوں کی طرف سے کیا گیا تھا نماز عصر کے بعد سب سے پہلے صبیح حیدر امم نے تلاوت قران مجید سے جلسہ کا آغاز کیا پھر ضمیر عسکری ریزم نے آزادی فلسطین سے متعلق ترانہ پڑھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬