‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2019 - 16:44
News ID: 440502
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے صدی کی ڈیل کو شکست خوردہ معاملہ بتایا اور تاکید کی کہ اسرائیل احتضار کی حالت میں ہے ، قدس شریف بہت جلد ازاد ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے نے گزشتہ روز عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : لوگوں نے اس ریلی میں شرکت کر کے امام خمینی رہ کی فرمایشات پر لبیک کہا ۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رہ اور رهبر انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی فرمایشات کے مطابق، فلسطین عالم کے اسلام کے بنیادی اور اہم مسائل و موضوعات میں سے ہے ، اج مسلمان اور دنیا کے ازادی طلب افراد نے ریلیوں میں شرکت کر کے امریکا ، غاصب صھیونیت اور علاقہ میں موجود ان کے الہ کاروں کو اس بات کا پیغام دے دیا کہ صدی کی ڈیل ایک شکست خوردہ پروجیکٹ ہے ۔  

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب اور بچوں کا قاتل اسرائیل اب حالت احتضار میں ہے کہا: قدس شریف اور فلسطین بہت جلد غاصب صھیونیت کے پنجے سے ازاد ہوجائے گا کیوں کہ پیروزی مسلمانوں اور ملت اسلامیہ کا حق ہے ۔ 

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے برجستہ استاد نے اس بات کی تاکید کی کہ ملت اسلامیہ فلسطین کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے اور جان لے کہ ان کا انقلابی اور چوشیلا اقدام دنیا پر اثر انداز ہوگا ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬