10 June 2019 - 13:33
News ID: 440567
فونت
محمد عبدالرحمن آل ثانی :
قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور امریکہ کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ کشیدگی اور تنازعات کوئی ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

آل ثانی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تہران اور واشنگٹن جنگ کے خواہاں نہیں ہیں تو امید رکھتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک براہ راست ملاقات سے تمام تنازعات حل ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی معیشت پر بہت دباؤ ہے اور ایران نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی ہے تو اب بھی اپنے راستے کو جاری رکھے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬