‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2019 - 20:23
News ID: 440571
فونت
حوزه علمیہ امام القائم کے مدیر نے بیان کیا:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے انھدام بقیع شیعت کی مظلومیت کی کھلی دستاویز اور وھابیت کی پیشانی کا بدنما داغ بتایا اور کہا: وھابیوں کے ہاتھوں ، اهل بیت(ع) کی قبروں کی بے احترامی کا مقاصد اسلام کی نابودی ہے ۔

حوزه علمیہ امام القائم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید مجتبی بدری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ال سعود کے ہاتھوں حرم ائمہ بقیع کے انھدام کی شدید مذمت کی اور کہا: اسلام اپنی تاریخ میں بے انتہا بدعت گزاروں اور بدعتوں سے روبرو رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: کچھ لوگوں اور گروہوں نے اسی مقصد کے تحت اسلام کی نابودی اور اپنے باطل افکار کی ترویج میں اپنی قدرت سے استفادہ کیا اور بدعت گزاروں کی طاقت کو بڑھایا ۔

حجت الاسلام والمسلمین بدری نے محمد عبدالوهاب کے واقعہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محمد عبدالوهاب ایک متعصب اور نادان اسٹوڈنٹ تھے انہوں نے ابن تیمیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنے فکری انحرافات کو تقویت عطا کی اور وھابیت نامی فرقہ کی بنیاد رکھی ۔

 

حوزه علمیہ امام القائم کے مدیر نے وھابیوں کے باطل افکار میں سے قبور اهل بیت(ع) کی زیارت کو شرک شمار کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: وھابیوں نے اپنے اسی ہلکے اور بے بنیاد عقیدہ کے تحت ائمہ بقیع علیھم السلام کی قبروں کو منھدم کیا کیوں کہ ان کے نظریہ کے مطابق یہ عمل شرک شمار کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: جبکہ ہم نے متعدد کتابوں میں یہ چیز پائی ہیں کہ اہل سنت کے بزرگان اور ان کے خلفاء مشکلات کے وقت قبر رسول اسلام(ص) سے توسل کیا کرتے تھے اور بدعت نہیں سمجھتے تھے ۔

حجت الاسلام والمسلمین بدری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قران کریم اور روایات اهل بیت(ع) میں اہل قبور کی زیارت کو شرک ہونے حوالے سے کوئی بات موجود نہیں ہے کہا: اگر شیعہ اہل بیت رسول اسلام کی قبروں کی زیارت کو جاتے ہیں تو اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ وہ ان کی پرستش کرتے ہیں نتیجہ میں مشرک ہیں ، بلکہ شیعہ توسل اور مدد کے لئے ان بزرگوں کے قبر کی زیارت کے لئے جاتے ہیں ، تاکہ ان کے ذریعہ بارگاہ خداوند متعال میں قربت حاصل کرسکیں کیوں کی اپ کی ذات گرامی مقرب بارگاہ احدیت ہے ۔  

انھدام بقیع شیعت کی مظلومیت کی کھلی دستاویز اور وھابیت کی پیشانی کا بدنما داغ

حوزه علمیہ امام القائم کے مدیر نے یہ کہتے ہوئے کہ وھابی علماء کے سوا تمام مسلمانوں نے داعش اور دیگر دھشت گردوں کی جنایتوں کی مذمت کی کہا: مقدس مقامات کے انھدام اور شیعوں کے قتل میں داعش کی جناتیں وھابی افکار کا نتیجہ ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وھابیت کی بنیادیں بہت سست ہیں کہا: ان کے افکار کو ہلکے سے استدلال کے ذریعہ ختم جاسکتا ہے ، اس پر دلیل وہ مناظرات ہیں جسے شیعوں اور اہل سنت نے انجام دیئے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین بدری نے یاد دہانی کی: امریکا نے وھابی عقاید سے استفادہ کرتے ہوئے داعش کو جنم دیا ، تاکہ اس طرح اپنے بدترین اھداف تک پہونچ سکے ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬