12 June 2019 - 11:08
News ID: 440581
فونت
قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر عرب ممالک میں دہشت گرد گروہوں کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک منصوبے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات خلیج فارس ( قطر اور چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین, امارات اور مصر ) کے بحران میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر عرب ممالک میں دہشت گرد گروہوں کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔

محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ سعودی عرب ، اسلامی اور عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار ہےاور جن ممالک کے حکمراں سعودی عرب کے ساتھ نہیں ہیں انھیں وہ دہشت گرد قراردیتا ہے اور رشوت دیکر انھیں قتل کرانے کی سازش ميں ملوث ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬