‫‫کیٹیگری‬ :
02 July 2019 - 13:18
News ID: 440710
فونت
الشیخ الرئیس اسلام کے عظیم تر مفکرین، مشرق کے مشہور ترین فلسفیوں اور اطباء میں سے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نامور ایرانی سائنسدان بو علی سینا کا مکمل نام علی الحسین بن عبد اللہ بن الحسن بن علی بن سینا ہے جو 980 کو بخارا میں پیدا ہوئے اور 1037 کو ایرانی صوبے ہمدان میں انتقال کئے گئے.

ان کا لقب ’’الشیخ الرئیس‘‘ ہے اور اسلام کے عظیم تر مفکرین، مشرق کے مشہور ترین فلسفیوں اور اطباء میں سے تھے۔

ابن سینا نے فلسفہ اور طب کے علاوہ، فلکیات، کیمیا، جغرافیہ اور ارضیات، نفسیات، اسلامی الہیات، منطق، ریاضی، طبیعیات اور شاعری پر بھی لکھا ہے جو دنیائے اسلام کے ممتاز طبیب اور فلسفی ہیں۔

انہوں نے مختلف موضوعات اور شعبوں میں 450 کتابیں لکھی ہیں جن میں سے اکثر فلسفہ اور طب کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

ٹینیسی یونیورسٹی میں فلسفہ کے انسائیکلوپیڈیا ابن سینا کو جدید دور سے پہلے سب سے زیادہ مؤثر عالمی فیلسوف متعارف کرواتا ہے.

ان کی مشہور طبی کتاب "کتاب قانون" 1973 کو نیویارک میں نئی اشاعت کی گئی.

ابن سینا کا باپ عبداللہ بلخ کے رہنے والے تھے اور سامانی بادشاہ سلطان نوح کے دور میں بلخ سے بخارا منتقل ہوگئے جس میں خرمیثین نامی گاوں میں مالیاتی امور کی ادارت سونپی گئی تھی انہوں نے اس گاؤں کے قریب افشنہ گاؤں سے "ستارہ" نامی لڑکی سے شادی کی.

عبداللہ نے اپنے پہلے بیٹے کے نام کو حسین رکھا جو ابن سینا ہے.

ابن سینا بہت ہی ذہین تھے جنہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنے استاد سے گزر کیا.

ابن سینا نے اٹھارہ سال کی عمر میں سلطان نوح بن منصور کے ایک ایسے مرض کا علاج کیا تھا، جس سے تمام تر اطباء عاجز آچکے تھے۔ چنانچہ سلطان نے خوش ہوکر انعام کے طور پر انہیں ایک لائبریری کھول کر دی تھی۔

ابن سینا اپنے باپ کے انتقال کے بعد بخار سے گرگانج چلے گئے پھر ری منتقل اور جس میں مجدوالدولہ دیلمی کے دربار میں سرگرم ہوگئے.

ان کی سب سے مشہور کتابوں میں "کتاب شفایابی، جو ایک فلسفیانہ اور سائنسی انسائیکلوپیڈیا اور ’طبی قوانین جو ایک طبی انسائیکلوپیڈیا تھا، شامل تھے جو مختلف زبانوں میں شائع کی گئی ہیں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬