‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2019 - 14:15
News ID: 440742
فونت
پاکستان کے اہلسنت عالم دین:
جے یو پی پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں اور امریکہ کی پابندیوں کو حقارت سے ٹھکرا کر اس کے تکبر اور غرور کا سر خاک میں ملا دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان نے اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار کرکے ایران سے تیل کی خریداری اور دیگر اشیاء کی تجارت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ترکی نے بھی امریکی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر روس سے اپنے معاملات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، خود ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں اور امریکہ کی پابندیوں کو حقارت سے ٹھکرا دیا ہے اور اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ بنائے گئے میزائلوں کے ذریعہ امریکہ کے ڈرون کو گرا کرنہ صرف امریکہ کو حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ اس کے تکبر اور غرور کا سر خاک میں ملا دیا ہے۔

صاحبزادہ محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب ہمارے حکمرانوں کیلئے سبق ہے جو ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود امریکی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ امریکہ کی پابندیوں اور اس کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دیں اور ایران سے کئے گئے گیس کے معاملات کی پاسداری کریں اور سستی بجلی دینے کی ایرانی پیشکش کو قبول کرکے ملک کو بحران سے نکالیں، اس کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دیں اور آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کی زندگیاں تلخ کرنے کے بجائے پڑوسی اسلامی ملکوں سے معاہدے کرکے اپنے عوام کو سہولتیں دینے کی کوشش کریں۔ /۹۸۹/ ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬