10 July 2019 - 23:25
News ID: 440776
فونت
کویت عدالت نے کویت اتحاد اسلامی پارٹی کے چئرمین شیخ المعتوق کو 5 سال کی سزا سنائی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر سے رپورٹ کے مطابق، کویت عدالت نے کویت اتحاد اسلامی پارٹی کے چئرمین حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین المعتوق کو 5 سال کی سزا سنا دی ۔

مرآة البحرین نیوز سائٹ نے تحریر کیا کہ کویت عدالت نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین المعتوق کو «خلیة البعدلی» فائل کے متہمین اور ملزمین کے حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے اور اسی بنیاد پر انہیں 5 سال کی سزا سنائی ہے ۔

اس کورٹ نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین المعتوق کے نائب «هاشم فاضل» کو بھی 5 سال کی سزا سنائی ہے ۔

واضح رہے کہ تین سال پہلے بھی کویت عدالت نے 12 شیعوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا ۔

کویت عدالت سعودی حکومت کے دباو میں آکر مختلف بہانے گاہے بگاہے اس ملک کے شیعوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے ۔/۹۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬