18 July 2019 - 00:39
News ID: 440828
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر:
رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر نے صوبہ سمنان کے حوزات علمیہ کے مدیر سے ملاقات میں آیت الله اعرافی کی مدیریت کے تجربات کو راہ گشا اور حلّال مشکلات جانا اور کہا: رسا نیوز ایجنسی دنیا کے شیعہ حوزات علمیہ اور شخصیتوں کے مورد اعتماد میڈیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی صوبہ سمنان سے رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر حجت الاسلام محمد مهدی محققی اور ان کے ہمراہ موجود اس مرکز کے ایڈیٹرز کے وفد نے صوبہ سمنان کے حوزات علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین رستمیان سے دوستانہ ملاقات میں رسا نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں اور فعالیتوں کی جامع رپورٹ پیش کی ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے مناسب مطالب کی آمادگی اور اس کا نشر کرنا رسا نیوز ایجنسی کا وظیفہ ہے کہا: حکومت اور حوزہ علمیہ کے درمیان ھماھنگی اور یکجہتی ، حوزہ علمیہ کی فعالیتوں اور اس مرکز میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے عوام کی آگاہی ، فعالیتوں کو تکرار سے روکنا ، حوزوی تحقیقات کو ضائع ہونے سے بچانا ، اہل حوزہ کی سرگرمیوں سے ملک کے ذمہ دار طبقہ کو آگاہ کرنا اور ان کے نظریات و آّفکار سے اہل حوزہ کو باخبر کرنا اس مرکز کے اہم ترین اھداف و مقاصد ہیں ۔

 

رسا نیوز ایجنسی شیعہ حوزات علمیہ کے مورد اعتماد میڈیا ہے

 

حجت الاسلام محمد مهدی محققی نے مزید کہا: رسا نیوز ایجنسی حوزہ علمیہ کے تربیت یافتہ انقلابی طلاب کا ایک مستقل مجموعہ ہے جو طلبگی کی حقیقت کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ اور حکومت کے بزرگان کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے نظام مقدس اسلامی جمھوریہ ایران کی خدمت میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے رسا نیوز ایجنسی کے دس سالہ پروگرام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسا نیوز ایجنسی کے ذمہ داران اس بات میں کوشاں ہیں کہ دس سال کی مدت میں رسا نیوز ایجنسی کو شیعہ حوزات علمیہ کے مورد اعتماد میڈیا قرار دیں ، لہذا اپنے مطالب، مخاطبین کی ضرورتوں کے تحت آمادہ کرتے ہیں نیز موجودہ تبدیلیوں کے پیش نظر نیاپن ، تخصص اور کوشش اس نیوز ایجنسی کے امتیازات میں سے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر نے آخر میں اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے مدیر آیت الله علی رضا اعرافی کی مدیریت کے تجربات کو راہ گشا اور حلّال مشکلات جانا ۔ /۹۸۸/ ن

رسا نیوز ایجنسی شیعہ حوزات علمیہ کے مورد اعتماد میڈیا ہے

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬