‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2019 - 21:30
News ID: 440849
فونت
عراقی پارلیمنٹ ممبر نے بصرہ کے حالیہ مظاھرہ سے فتنہ گر بلوائیوں کو دور رہنے کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ بصرہ کے نمائندہ فالح الخزعلی نے صلح امیز مظاھرہ بصرہ کی عوام کا مسلمہ حق جانا اور بلوائیوں کو مظاھرہ سے دور رہنے کی تاکید کی ۔

الخزعلی نے السومریہ نیوز سے گفتگو میں صوبہ بصرہ کے رہنے والوں کا مظاھرہ نئی چیز نہ جانا اور کہا: اس صوبہ کی عوام ہمیشہ اپنے حقوق اور سماجی خدمات کے لئے صلح امیز مظاھرے کرتی رہی ہے ، اور یہ مظاھرہ فقط سیاسی ہوتے ہیں ان کا فتنہ پروروں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ مظاھرہ کہ جس کی رھبر حجت الاسلام سید عمار حکیم کی پارٹی کے ہاتھوں ہے وہ سن 2003 عیسوی سے عراق میں سرگرم عمل ہیں اور بصرہ کی ریاستی پارلیمنٹ میں ان کی 5 کرسیاں ہیں اور عراقی پارلیمنٹ میں تقریبا ان کے 20 نمائندہ ہیں ۔

الخزعلی نے کہا: ہمیں بصرہ کے مظاھرہ کی کوئی تشویش نہیں ہے مگر اس بات کی تشویش ہے کہ فتنہ پرور طاقتیں اس سے سوء استفادہ کریں لہذا مظاھرین فتنہ پرور افراد سے خود کو محفوظ رکھیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬