‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2019 - 22:01
News ID: 440851
فونت
سعودی حکام نے اج تک تقریبا 15 لاکھ حاجیوں کے مکہ مکرمہ پہونچنے کی اطلاع دی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے اعلان کیا کہ اج تک مکہ مکرمہ پہونچنے والے حاجیوں کی تعداد تقریبا 15 لاکھ ہے  ۔

نبا نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ سعودیہ کے حج و عمرہ بورڈ نے بتایا کہ اج تک مکہ مکرمہ پہونچنے والے حاجیوں میں سے زیادہ تر تعداد هندوستان، پاکستان، ٹیونس، ملیشیا اور انڈونیشیا کے حجاج کی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، 131 قافلہ کی صورت میں 18 هزار 900 زائد ایرانی حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں کہ ان میں سے 11 هزار 674 افراد حرم پیغمبر اسلام (ص) اور ائمہ معصوم (ع) بقیع کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ پہونچے ہیں اور 7232 حاجی جدہ ائرپورٹ سے براہ راست خانہ خدا کی زیارت کے لئے مکہ مکرمہ کو روانہ ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس حج کو آنے والے حاجیوں کی تعداد تقریبا 44 لاکھ تھی ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬