21 July 2019 - 20:33
News ID: 440858
فونت
کمال خرازی :
ایران کی خارجہ تعلقات کی سٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ایران کی ایک بڑی آرزو ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی سٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ایران کی ایک بڑی آرزو ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری سے گفتگو میں فلسطین کے لئے تہران کی جاری حمایت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری نے بھی مسئلہ فلسطین سے متعلق ایران کے مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بیت المقدس کی آزادی تک ایران و فلسطین کے درمیان برادرانہ تعاون جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کے نائـب سربراہ، ایرانی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے ہفتے کے روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬