‫‫کیٹیگری‬ :
24 July 2019 - 13:41
News ID: 440883
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت محمدِ عربی (ص) نے اپنی آخری وصیت میں یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا، قرآنی نقطہ نظر کے مطابق یہود و نصاری کو دوست اور مکہ ما محافظ بنانا جائز نہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوج کو تعینات کرنا کسی بہت بڑے سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، ارض مقدس پر امریکی افواج کو کنٹرول دینا خطرے سے خالی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمدِ عربی (ص) نے اپنی آخری وصیت میں یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا، قرآنی نقطہ نظر کے مطابق یہود و نصاری کو دوست بنانا جائز نہیں اور انہیں اپنا یا حرمین شریفین کا اور ارض قرآن کا محافظ بنانا کس قدر ناجائز ہوگا۔

علامہ اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اور یہود کے مفادات کا محافظ ہے، ہرگز امت مسلمہ کے مفادات کا محافظ نہیں ہو سکتا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬