28 July 2019 - 20:04
News ID: 440919
فونت
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں ۲۳ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نائجریا کے صوبہ بورنو کے نیم فوجی دستوں کے سربراہ بونو بوکار مصطفی کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سوگ کی تقریب میں شرکت کے لئے جا نے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

بونو بوکار مصطفی نے کہا کہ 23 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جنھیں بوکو حرام سے وابستہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬