03 August 2019 - 15:30
News ID: 440962
فونت
حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے آج عصر کے وقت ایران کے مقدس شہر قم میں رسا نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر آیت الله محسن فقیهی نے آج عصر کے وقت ایران کے مقدس شہر قم میں رسا نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اس حوزوی میڈیا کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا نزدیک سے مشاہدہ کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق آیت الله فقیهی رسا نیوز ایجنسی کے مختلف شعبے کو نزدیک سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس حوزوی میڈیا کی موجودہ فعالیت و طریق کار سے با خبر ہوئے ۔

جامعہ مدرسین کے ممبر نے اسی طرح رسا نیوز ایجنسی اور فقہ حکومتی سایت کے تحریری بخش میں بھی جا کر اس حوزوی میڈیا کے داخلی و بیروں ملک کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فعالیت کی تمجید کی ۔

اسی طرح اس ملاقات میں رسا نیوز ایجنسی کے بعض ایڈیٹروں نے اس نیوز ایجنسی کی فعالیت و کارکردگی کی رپورٹ ان کی خدمت میں پیش کی ۔

آیت الله فقیهی نے اس حوزوی میڈیا کی انقلابی فعالیت کی قدردانی کی اور حوزوی میڈیا کو ملک کے تخصصی موضوعات پر خاص توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس میدان میں انقلابی فعالیت کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور اس وقت ایسے امور پر با قاعدہ طور سے کام کی ضرورت کو اہم جانا ہے ۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬