08 August 2019 - 19:42
News ID: 441011
فونت
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں شامل طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے خلاف حکومت ہندوستان کے اقدامات کی مذت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

یہ مظاہرہ کشمیری، پاکستانی اور ایرانی طلبا نے کیا ۔

جنھوں نے عالمی اداروں سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان کی حکومت نے جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور گذشتہ تین عشروں کے دوران جموں و کشمیر دسیوں ہزار افراد کا قتل ہو چکا ہے۔

کشمیری عوام کشمیر کے مستقبل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی حکومت نے اس طرح کے کسی بھی اقدام پر ہمیشہ اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬