‫‫کیٹیگری‬ :
08 August 2019 - 20:09
News ID: 441013
فونت
روضہ امام رضا علیہ لسلام کے متولی کے متولی نے صحافیوں کے قومی دن کی مناسبت سے ان تمام افراد کو جو اس شعبہ سے منسلک ہیں مبارک باد پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ لسلام کے متولی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے آٹھ اگست صحافیوں کے قومی دن کی مناسبت سے صحافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں سرگرم صحافیوں اور اہل قلم حضرات کو مبارک باد پیش کی۔

اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے

بسمہ تعالیٰ

ایک صحافی جب ثقافت ، فن اور دینی تعلیم کی ترقی و پیشرفت نیز معاشرہ میں آگہی اوربیداری پیدا کرنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے تو وہ درحقیقت ایک ایسے مقدس میدان میں قدم رکھتا ہے جس میں اس کی سعی و کوشش کا نتیجہ معاشرے کے لئے دانائی اور آگاہی کی صورت میں نکلتا ہے

صارمی اور آوینی جیسے شہید صحافی، ان متدین صحافیوں کا صرف ایک نمونہ ہيں جنہوں نے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔

بلاشبہہ ذرائع ابلاغ اور صحافت کے میدان کے شہدا کا مشن بدستور جاری ہے اور اب ’’گام دوم انقلاب‘‘ کے ابتدائی ایّام میں یہ صحافی کا قلم ، اس کی آواز اور تصویر ہے جو نقطہ کمال کو پہنچ جانے والے ایران کے اسلامی انقلاب کے ویژن اور مستقبل کو اس آنے والی نسل تک منتقل کرے گی جس نے انقلاب اور دفاع مقدس کے مناظر کو اپنی آنکھوں سے نہيں دیکھا ہے اور صحافی اور میدان صحافت سے وابستہ افراد ہی ترقی و کمال کے حصول کی راہ میں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کی برق رفتاری کو آئندہ نسلوں کے سامنے پیش کریں گے

دوسر جانب ایسی دنیا میں جہاں تشہیراتی اور ابلاغیاتی امپریالیسم اپنے اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے حق اور باطل کی الٹی تصویر پیش اور باطل کو حقیقت کے طور پر دکھانے کی کوشش کررہا ہے معاشروں کی بصیرت کی سطح کو بلند اورحقائق پر پڑے غبار کو صاف کرنے لئے صحافیوں اور اہل قلم حضرات کی بھرپور موجودگی کی اہمیت میدان جنگ میں موجود سرفروشوں کی موجودگی کی ہی طرح اہم ہوجاتی ہے

درست اور نادرست کی شفاف سازی اور میڈیا کی غبار آلود دنیا میں حقائق کو بیان کرنا ہی امید کا وہ واحد راستہ اورروشنی کی کرن ہے کہ جو حقیقت اور آزادی کے طالب انسان کو منزل مقصود تک پہنچا سکتی ہے۔

ایسے حالات میں وہ صحافی اور نیوز رپورٹرز جو ثامن الحجج حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے جوار میں اپنے قلم سے حقائق کو بیان کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے زیادہ واضح اور روشن راستے پر قدم رکھا ہے کیونکہ انہوں نے اسی راستے پر قدم رکھا ہے جس کا آغاز ہمارے ولی نعمت حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے دینی تعلیمات اورشریعت محمدی(ص) کے حقائق کو بیان کرنے کے لئے کیا تھا

صاحبان زور و زر کے ذریعے بنائي گئي آج کی غبار آلود فضا میں زندگئی بشر کی حقیقت کو بیان کرنا امام رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ کے تابناک دور اور آج کے دور کا وجہ مشترک ہے ۔ جس وقت مامون اپنے خود ساختہ اسلام کی تصویر لوگوں کے سامنے پیش کررہا تھا امام رضا علیہ السلام ، تن تنہا اصل اسلام محمد ی کی حقیقت سے دنیا والوں اور لوگوں کو روشنا س کرانے اور شعورو بیداری اور اطلاع رسانی کا واحد مرکز تھے اور ( امام رضا علیہ السلام نے ) اسلامی سرزمین کی جغرافیائي حدود سے باہر بین الاقوامی سرحدوں اور بین المذاہب معاشروں میں بھی حقیقت سے لوگوں کو روشناس کرایا اور معرفت دین کے گوھر کو سب پر آشکارہ کیا

محترم صحافیو! بہنوں اور بھائیوں !

آپ سب کے لئے جو کہ ذرائع ابلاغ کے جدید وسائل سے رضوی تعلیمات کو نشر کرنے اورزائرین ومجاورین کے لئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کو آسان بنانے کی غرض سے محنت وکوشش کررہے ہيں خداوند منّان کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی توفیقات میں روز افزوں اضافہ کرے۔

احمد مروی

روضہ امام رضا علیہ لسلام کے متولی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬