‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2019 - 22:51
News ID: 441025
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا: امریکا کی طاقت اور رعب کا پانی اتر چکا ہے اور اب اس ملک میں مستقل جنگ لڑنے کی توانائی موجود نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ خطبہ جمعہ میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں کثیر نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، شراب، جوے اور لڑکیوں کے 25 تاجروں اور مالکوں کو عوامی فورس کے ذریعہ گرفتار کئے جانے پر ان جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا: یہ ایک اہم اور لائق تحسین عمل ہے کہ جس کی وجہ سے سیکوریٹی مراکز ، عوامی فورسز اور وزیر آعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔

انہوں نے جوانوں کے فریب کے حوالے سے نرم جنگ میں ملت عراق کی ہوشیاری اور بیداری پر سوال اٹھایا اور کہا: ہم داعش اور تکفیری دھشت گرد کہ جس پر دنیا کو پیروزی کی امید نہیں تھی ، پیروز ہوگئے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا: ملت عراق میں سافٹ جنگ میں پیروزی کی توانائی موجود ہے ، اس میدان میں بہت سارے مضبوط اور قوی گوشے جیسے مراجع تقلید کا وجود ، علماء ، حوزہ علمیہ ، دینی بنیادیں اور تعلیمات عراقی عوام اور جوانوں میں موجود ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین (علیه السلام)، موکب ، خطباء ، دینی مناسبتیں اور مقدس مقامات لوگوں کے دلوں کے سیقل اور صاف کرنے کا بہترین وسیلہ ہیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت اور عوام ایک دوسرے کے مددگار ہیں کہا: حکومت جس طرح دشمنوں سے مسلحانہ جنگ کرنے پر موظف ہے اسی طرح جوانوں کو تعلیم دینے اور سافٹ جنگ میں ان کی حفاظت کرنے کی بھی ذمہ دار ہے نیز اس جنگ میں ہمیں ماں باپ کے اہم کردار سے بھی غافل نہیں ہونا چاہئے ۔

انہوں نے نماز جمعہ کے دوسرے میں خطبے کہا: امریکا کی طاقت اور رعب کا پانی اتر چکا ہے اور اب اس ملک میں مستقل جنگ لڑنے کی توانائی و طاقت موجود نہیں ہے اسی بنیاد پر آبنائے ھرمز کے حوالے سے اس کی نئی پروگرامینگ، اس کے اتحادیوں اور یوروپ کی جانب سے رد کردی گئی ہے ۔

انہوں نے آیت الله خوئی کے انتقال کی تاریخ قریب ہونے اور اپ کی برسی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے حضرت آیت الله خوئی کو یہ توفیق عطا کی کہ انہوں نے سیکڑوں اساتذہ ، فقھاء اور مراجع کرام کی حوزات علمیہ میں تربیت کی کہ ان میں سے حضرت آیت الله سیستانی، شیخ اسحاق فیاض، شیخ وحید خراسانی، شهیدان صدر اور دیگر شخصیت ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬