14 August 2019 - 11:04
News ID: 441045
فونت
حجت الاسلام محققی نے بیان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے قم میں مختلف قوم و ملت کے پائے جانے کے اسباب دین و روحانی عنصر جانا ہے اور اسے ایک مناسب موقع جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام محمد مهدی محققی نے دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ حجت الاسلام عزت زمانی سے رپورٹر روز کے عنوان سے ملاقات میں حجت الاسلام عزت زمانی کو ایک جوان مدیر کے عنوان سے جانا ہے اور ان کو ایک میدان عمل شخص اور مسجد محور اور مذہبی انجمنوں کی حمایت اور اس کو منظم کرنے والا اور مبلغین کی پشتبانی کرنے والے اور خاص کر مذہبی میدان میں پیش قدم رہنے والا جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اپنے اس ملاقات میں دفتر سازمان تبلیغات کی اہم فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دفتر تبلیغات اسلامی قم ادارے نے ملک میں سیلاب کے زمانہ میں سیلاب سے متاثر افراد کی امداد کے لئے  تبلیغی گروہ کو اس علاقے میں بھیجنے اور اس کو ادارہ کرنے میں قابل تعریف فعالیت انجام دی ہے ۔

حجت الاسلام محققی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں آج کے دنیا میں شناختی تنازعہ کے سلسلہ میں ایک تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا : اس وقت دنیا کے لئے سب اہم مسئلہ میں سے ایک اہم موضوع شناخت ہے ؛ حکومتیں شناخت سازی عوامل کے حصول کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے معاشرے میں اپنی شناخت و پہچان کو تبدیل کر رہے ہیں ۔ کیوں کہ سماجی شناخت طرزندگی و خانوادہ کے مسایل کے ساتھ ہے کہ جو ممالک کی ثقافت پر تاثیر گزار ہے اور تعلیم و میڈیہ اور دین شناخت پر اثر گزار ہوتی ہیں ۔

آج کی دنیا میں شناختی تنازعہ اور اس سے مقابلہ میں دین کا کردار

آج کے دنیا میں شناختی تنازعہ اور اس سے مقابلہ میں دین کا کردار

انقلاب اسلامی محاذ کے ثقافتی سرگرم رکن نے اس ملک میں اکثر شناخت کو اسلامی ایرانی شناخت تنظیم کے زیر سایہ حاصل جانا ہے اور یاد دہانی کرتے ہوئے کہا : ایران کے مقدس شہر قم ان بعض شہروں میں سے ہے کہ جس نے مختلف و متنوع ثقافت اور اقوام و ملت کو اپنے پاس جگہ دی ہے ؛ دنیا کے دوسرے تمام ایسی مشابہ جگہ کے بر خلاف ، دین و روحانیت عنصر پائے جانے کی وجہ سے یہ مختلف قومی و ثقافتی عناصر کا پایا جانا ایک مناسب و غنیمت موقع ہے کہ جو ثقافتی افراد کے لئے قابل توجہ ہونی چاہیئے ۔

حجت الاسلام محققی نے شناخت ساز عناصر کے درمیان تقابل پیدا کرنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے کہ جو دشمن میڈیا کی ایک منظم سازش ہے بیان کیا : دنیا کے دسیوں ممالک کے نمائندگان اور مفکرین اس مقدس سرزمین پر حاضر ہیں ، یہ استعداد و صلاحیت کو غنیمت جانتے ہوئے استفادہ کرنا چاہیئے ؛ سازمان تبلیغات اسلامی ادارتی امور کو انجام دینے کے علاوہ ان اہم مسائل پر بھی خاص توجہ کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬