‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2019 - 19:29
News ID: 441053
فونت
مسجد کوفہ کے امام جماعت:
مسجد کوفہ عراق کے امام جماعت نے واضح طور سے کہا کہ نیکی معاشرہ کی تطھیر اور تکمیل کا سبب ہے لہذا سبھی کو اس نیک عمل کی جانب دعوت دینی چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مسجد کوفہ عراق کے امام جماعت حجت الاسلام سید ضیاء الشوکی نے اپنی تقریر میں کہا: نیکی معاشرہ کی تطھیر اور تکمیل کا سبب ہے لہذا سبھی کو اس نیک عمل کی جانب دعوت دینی چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمان اور غیر مسلمان انسان کے لئے احسان اور نیکی جیسی عظیم خصوصیت کی ضرورت ہے لہذا تمام انسانوں کو اس خصوصیت کے حصول اور اسے معاشرے میں ترویج کی کوشش کرنی چاہئے ۔

حجت الاسلام الشوکی نے واضح طور سے کہا: عراق کی سیاسی اور حکومتی تحریکیں لوگوں کے درمیان احسان اور نیکی کے ترویج کا زمینہ فراھم کریں ، حکومتی مراکز اس سلسلہ میں جواب دیں کہ اسپتالوں میں جس قدر نیکی کی جاتی ہے ؟ کیا ذمہ داروں کے پاس مراجعہ کی صورت میں نیکیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ؟ ہم کس مقدار میں رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے اخلاق سے دور ہیں کہ حضرت(ص) حتی اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی احسان اور نیکیاں کیا کرتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: احسان اور نیکی کی جانب دعوت نہ دینا شیطان کا کام اور اس کا عمل ہے کہ جو معاشرے میں فقر و تنگدستی نیز مشکلات کے ایجاد کا سبب ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬