19 August 2019 - 12:34
News ID: 441091
فونت
اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سرور چشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ھندوستانی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید سرور چشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ھندوستانی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے تحت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والے پہلو خان کے قاتلوں کی بھارتی عدالت سے رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟

درگاہ اجمیر شریف کے خادم نے مضطرب لہجے میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ جہاں قاتل آزاد اور مقتول کے غمزدہ لواحقین گرفتار ہو رہے ہیں، کیا پہلو خان کو آسمان سے بھوتوں نے آکر قتل کیا تھا؟ جو چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا ؟ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مقتول کے دونوں بیٹوں کو گائے کی اسمگلنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی ریاست راجھستان میں گائے ماتا کی رکھوالی کے نام پر مشتعل ہجوم نے ایک مسلمان پہلو خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنا پڑا تھا تاہم شواہد کے باوجود چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬