‫‫کیٹیگری‬ :
24 August 2019 - 12:25
News ID: 441125
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے زیر اھتمام کچھ دیر پہلے؛
«انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم» کے بیانیہ کی تشریح میں علماء اور حوزات علمیہ کی ذمہ داریوں کے سلسلہ میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی ہم فکری نشست کا آغاز ، رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی آفس شھر قم میں ہوگیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، «انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم» کے بیانیہ کی تشریح میں علماء اور حوزات علمیہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی ہم فکری نشست کا آغاز ، کچھ دیر پہلے رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی آفس کے ایڈوٹیریم، صدوقی روڈ ، بہشت روڈ شھر قم میں ہوگیا ۔

اس نشست میں حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے برجستہ استاد آیت اللہ محمد حسین احمدی فقیہ یزدی ، خبرگان رهبر کونسل کے رکن ایت اللہ سید ہاشم بطحائی ، حجت اسلام والمسلمین محمد بنیادی اور دیگر برجستہ اساتذہ نے شرکت کی ۔

آیت اللہ محمد حسین احمدی فقیہ یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اپنی چالیسویں سالگرد کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب اس انقلاب نے پانچویں عشرے میں قدم رکھا ہے ، اگر چہ سامراجی دشمن اس کے سلسلہ میں باطل گمان رکھتے تھے مگر پوری دنیا میں اس کے ماننے والوں اور اس انقلاب کے چاہنے والوں نے اس کی روز مرہ ترقی کی وجہ سے اسے ہر دن سربلند پایا ۔

ایسے حالات میں رھبر انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے «انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم» کا بیانیہ دے کر اس کے تسلسل کے منور راستے فراہم کردئے اور اپ نے گذشتہ چار عشرے میں اس انقلاب کی ترقیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے «عظیم ایران اسلامی کی تعمیر کیلئے عظیم جھاد » کے حوالے سے اہم نصیحتیں فرمائیں ۔

«انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم» کا بیانیہ ملت ایران خصوصا ایران کے جوانوں کے لئے اہم منشور ہے کہ جو «اسلامی جمھوریہ ایران کیلئے نئی حیات» کا پیغام لئے ہے ، انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ایک عظیم ائڈیالوجی اور اسلامی جمھوریہ ایران، خورشید ولایت عظمی(عج) کے طلوع یعنی امام زمانہ کے ظھور(عج) کی زمنیہ ساز ہوگی ۔

اس بیانیہ کا اہم حصہ حوزہ علمیہ کے طلاب اور اساتذہ کی کوششوں سے سرانجام تک پہونچے گا، لہذا رسا نیوز ایجنسی کی علماء اور حوزہ علمیہ سرویس نے پچھلے کچھ مہینوں سے اس سلسلہ میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں اور موجود نشست بھی اسی مقصد کی تکمیل کا حصہ ہے ۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬