28 August 2019 - 15:27
News ID: 441165
فونت
گرجستان کے پادری:
گرجستان(جارجیا) کے پادری مال خاز نے اربعین کو انسانوں کے دلوں میں امید کی کرن جانا اور کہا: نجف سے کربلا تک سفر محبت و دوستی مالا مال ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گرجستان(جارجیا) کے پادری مال خاز نے اج  امام صادق(ع) یونیورسٹی میں « امام حسین(ع) عیسائی افکار میں اتحاد کی نشانی » کے عنوان سے منعقد ہونے والی تخصصی نشست میں اربعین کے موقع پر اپنے سفر کربلا کے تجربات کو بیان کیا اور کہا : میں ایک عیسائی ہوں اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ماننے والا ہوں مگر میرا یہ کہنا ہے کہ امام حسین(ع) نے بے انتہا درس دئے کہ ان میں سے ایک ظلم  و بے انصافی کے اگے خاموش نہ رہنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم امام حسین علیہ السلام کے عاشق اور اپ کے پیرو ہیں تو ہمیں دنیا میں پھیلتی نفرت اور اختلاف کے اگے استقامت کرنی چاہئے ۔

مال خاز نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مذھب انسانوں کو صلح امیز زندگی کی ہدایت دیتا ہے کہا: مذھب ہمیں مدارا سیکھاتا ہے مگر فقط مدارا کرنے پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا بلکہ عشق و محبت سے بھری حیات کی جانب قدم اٹھانا ضروری ہے ۔

گرجستان(جارجیا) کے پادری نے اربعین کو انسانوں کے دلوں میں امید کی کرن جانا اور کہا: نجف سے کربلا تک سفر محبت و دوستی مالا مال ہے ، اگر ہم نجف سے کربلا تک مہمان رہ سکتے ہیں تو تہران سے گرجستان کے دارالحکومت تلفیس تک کیوں نہیں مہربان رہ سکتے ۔

مال خاز نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کی آدھی جمعیت عیسائی اور مسلمان تشکیل دیتے ہیں کہا: عیسائی اور مسلمان امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کو زندہ رکھ سکتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬