‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2019 - 14:42
News ID: 441205
فونت
مولانا ذکی باقری:
محفل مرتضیٰ میں عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذکی باقری نے کہا کہ مجالس عزا میں تبلیغ و ترویج دین کیلئے کی جانیوالی کاوشوں، پریشانیوں اور قربانیوں کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ذکی باقری نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی مجالس میں اتحاد و اتفاق اور مسلمانوں کیلئے درس موجود ہے، اس میں اسلام کے حقیقی پیغام کے ساتھ دین کی تبلیغ میں مشکلات کا پیغام بھی ہے۔

محفل مرتضیٰ کراچی میں منعقدہ عشرہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذکی باقری نے کہا کہ مجالس عزا میں تبلیغ و ترویج دین کیلئے کی جانیوالی کاوشوں، پریشانیوں اور قربانیوں کا تفصیلی ذکر موجود ہے اور یہ بات بھی واضح ہے کہ اپنی جانوں کو قربان کرکے اسلام کو سربلند کرنیوالوں کے طریقوں اور محنتوں کا بھی بھرپور ذکر ہے، لہٰذا دنیائے اسلام میں بسنے والے انسان اسی پیغام کو لیکر چلیں اور اسکو آگے بڑھایا جائے، تاکہ اسلام زندہ و جاوید رہے، خواہ اس کی راہ میں کتنی بھی سخت، کٹھن قربانیاں پیش کرنا پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی پیغام حضرت محمدؐ و آل محمدؐ نے انسانوں کو دیا اور رہتی دنیا تک کیلئے ایسے رہنماء اصول چھوڑے، جن کی پیروی میں ہر دور کے انسان خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو نجات و فلاح پا سکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬