‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2019 - 13:01
News ID: 441258
فونت
لیاقت بلوچ :
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت و ڈٹ جانے کا نام ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت حق و باطل کی کشمکش میں حق کے پرچم کو سر بلند کرنے اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اصل جدوجہد اسی چیز کا نام ہے کہ حق پر قائم رہیں اور حق کے راستے پر چلتے رہیں، ایک طرف خاندان نبوت نے اللہ کو راضی کرنے کیلئے شاندار مثال قائم کی اور دوسری طرف جعلی منصب، اقتدار اور مال کی اور اختیارات کی ہوس نے تاریخ کے ابواب میں سیاہ ترین باب درج کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسینؑ مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت و ڈٹ جانے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاد کے میدان میں اسلحے کے ساتھ کھڑا ہونا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، اس لیے اس محاذ پر اصل ذمہ داری ہے انہی کی ہے، تحریکی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے لوگوں کو بیدار کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬