17 September 2019 - 20:59
News ID: 441305
فونت
فقاہت نٹ مدرسہ کے سربراہ نے خبر دی؛
مدرسہ فقاہت کے سربراہ نے اس مدرسہ کے سایٹ کی خصوصی سہولیات کی وضاحت کرتے ہوئے مقدس شہر قم ، نجف اشرف ، مشہد ، کربلا ، بیروت اور دمشق میں منعقد ہونے والے درس خارج کو نشر کرنے کی خبر دی ہے ۔

مدرسہ فقاہت کے سربراہ مهندس جوادی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں مقدس شہر قم ، نجف اشرف ، مشہد ، کربلا ، بیروت اور دمشق اور ایران کے مختلف صوبوں میں میں منعقد ہونے والی درس خارج کو نشر کرنے کی خبر دی ہے ، اور کہا : فقہ و اصول ، تفسیر ، حدیث ، و مختلف مسائل کے درس خارج کو نشر کرنے اور آڈیو اور درسی متون کو بھی اس ہفتہ سے سایٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس ہفتہ شنبہ سے دروس کو آمادہ کیا جائے گا اور مدرسہ فقاہت کے سایٹ پر آیڈیو اور دروس خارج کے متون کو بھی شایع کیا جائے گا اور اس وقت ۱۰۹ استاد کے ۲۸۲ درس کا پروگرام موجود ہے اور ابھی تک ۵۸۵۰۰ تقریر اور ۹۹ ہزار آوڈیو جمع ہو چکے ہیں ۔

جوادی نے اس سایٹ میں پائی جانے والی سہولیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی ہے کہ طلاب سرچ کے ذریعہ قم و مشہد و نجف اشرف و تمام شیعی حوزہ کے اساتید اس موضوع پر فرمایا ہے اس آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں اور ان تین حوازات میں پائے جانے والے استنباطی روش پر بھی اشراف حاصل کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : اختمام درس کے تقریبا دو گھنٹے کے بعد ایڈیو اور ۲۴ گھنٹے کے بعد درس کا متن استناد سازی و رنگ بندی کے ساتھ سایٹ پر اپلوڈ کر دیا جائے گا، وہ اس طرح کہ درس میں بیان کئے گئے آیات سبز رنگ سے ، استاد کی تقطیع دوسرے رنگ سے ، کتاب کی اصلی متن یا مرجع سرمہ ای اور تمام علماء کا نظریہ نہ؛ے رنگ سے مشخص ہوگا جو طلبہ کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ اسی طرح مصادر  فٹ نوٹ میں آئے گا ۔

مدرسہ فقاہت کے مدیر نے مدرسہ فقاہت سایٹ میں نئی سہولیات اضافہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : موجودہ تحصیلی سال میں حضرات آیات مکارم شیرازی، نوری همدانی و جوادی آملی کے دروس کے حوالے جات مسجد اعظم میں نصب شدہ ۱۲ میٹری پردہ پر آن لائن و ہر لحظہ دیکھایا جائے گا یعنی استاد کے بیان درس کے ساتھ ساتھ دروس کے حوالے و مصادر کو بھی دیکھایا جائے گا اور فرض کیا جائے کہ استاد ایک رویت بیان کر رہا ہے تو اس کو آن لائین اس کتاب کا حوالہ جیسے بحار الانوار یا وسایل الشیعہ کو دیکھے گا ۔

انہوں نے تاکید کی : اسی طرح اس تحصیلی سال میں کچھ دروس قم و مشہد اور بیروت سے براہ راست نشر کیا جائے گا کہ ان دروس میں حضرت آیت الله سبحانی کے فقہ و اصول کے  ہیں اور حضرت آیت الله نوری کے فقہ خارج اور حضرت آیت الله جوادی آملی کی دروس تفسیر و درس خارج فقہ شامل ہیں کہ حالانکہ ان میں سے بعض ابھی شروع نہیں ہوئے ہیں ؛ ایسے حالات میں طالب علم ایک انڈرویڈ موبایل کے ذریعہ ان دروس کو براہ راست استفادہ کرسکتا ہے اوار اگر ان کے انٹرنٹ میں مشکل نہ ہو تو ان دروس کو براہ راست سن سکتا ہے ۔

جوادی نے مدرسہ فقاہت کی تاریخچہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :  یہ مدرسہ اپنا کام ایک نرم افزار بنام «ارتباط شیعی» سے شروع کیا تھا کہ جس کا مقصد علماء کے درمیان رابطہ قائم رہنا اور عوام کا علماء سے مرتبط رہنا ہے اور اس وقت مدرسہ فقاہت اپنے پہلے حصہ کو انجام دے رہا ہے تا کہ مثال کے طور پر جو نجف اشرف میں نظریہ پیش ہو رہا ہے وہ نجف اشرف کے عرب زبان استاد تک پہوچ سکے یا قم مقدس کے حوزہ میں جو مطالب بیان ہو رہے ہیں کہ فارسی زبان اساتید بیان کر رہے ہیں اساتید و طلاب اس کے ذریعہ جان سکے نگے کہ اس موضوع پر نئے مطالب کیا پیش کیا جا رہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬