‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2019 - 11:02
News ID: 441350
فونت
آیت الله سعیدی:
شھر قم کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ دشمن مذاکرات اور گفتگو کے بہانے ملت ایران کو کمزور ، حقیر اور ہم پر زیادہ سے زیادہ دباو بڑھانے میں کوشاں ہے کہا: حکمراں، مغربی طاقتوں کی مسکراہٹ کے دھوکہ میں نہ آئیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) کے متولی آیت الله سید محمد سعیدی نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقد نمایشگاہ کے افتتاحیہ کے پروگرام میں ماہ محرم کی تعزیت پیش کی اور کہا: ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے سب کا سب استقامت کی برکتوں سے ہے ۔

آیت الله سعیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم سبھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ دشمن اور نظام اسلامی و انقلاب اسلامی سے خار کھائے ہوئے لوگ اپنے غیر شرعی و غیر قانونی مقاصد کی تکمیل میں ھرگز اپنے اصلی چہرہ کے ساتھ میدان عمل میں نہیں اترے کہا: جیسا کہ ایران و عراق جنگ میں ظاھر ہوا کہ دشمن نے ہمارے عراقی بھائیوں کو ورغلا کر جنگ پر تیار کیا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران نے اٹھ سالہ جنگ تحمیلی میں صھیونیوں ، غاصبوں اور سامراجی طاقتوں سے کہ جو بعث پارٹی کی شکل میں میدان میں اترے تھے جنگ لڑی ، مزید کہا: ہمارا عراقی برادری سے کوئی اختلاف نہیں تھا مگر دشمن نے سوء استفادہ کیا اور ہمارے و عراق کے درمیان جنگ کی آگ کی شعلہ ور کی ، ان باتوں کی گواہی صدام حسین ملعون کے بعد قائم ہونے والے تعلقات ہیں کہ ہمارے اور عراقی برادری کے درمیان کس قدر اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں کہ دن بہ دن ان تعلقات میں بہتری آتی جارہی ہے ، یہاں تک امسال اربعین کے موقع پر قوانین و ضوابط اٹھا لئے گئے اور ویزا ختم کردیا گیا ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬