‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2019 - 13:09
News ID: 441367
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین ابوترابی نے رسا سے گفتگو میں؛
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے وظائف کی انجام دہی میں امام خمینی(ره) کے اخلاص کامل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ طلاب اور حوزات علمیہ امام خمینی(ره) کی سیرت کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں ۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین سید محمد‌ حسن ابوترابی فرد نے رسا ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عصر حاضر میں اخلاص اور دینی معارف کو حوزات علمیہ کا اہم ترین مسئلہ جانا اور کہا: امام خمینی (ره) علمی معاشرے ، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز کے مقتدا و پیشوا ہونے کے ناطے اپ کی سیرت و کردار پر توجہ کی جائے ۔

انہوں نے آیه کریمہ «قل انما اعظکم بواحده ان تقوموا لله» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ مبارک نقشہ ، امام خمینی(ره) کا نقشہ ہے ، امام خمینی(ره) عالم، فقیہ، مجاهد اور انقلابی تھے کہ جنہوں نے اپنے وظیفہ اور ذمہ داری پر بخوبی عمل کیا ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین ابوترابی نے مزید کہا: امام خمینی(ره) جب اس نتیجہ پر پہونچ گئے کہ ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ عالمی سامراجیت کے مقابل قیام کریں اور استقامت کریں تو اپ نے قیام کیا اور استقامت دیکھائی ، اگر اپ نے اپنا وظیفہ تعلیم و تحصیل معارف دین سمجھا تو اپ نے مکمل عزم و ادارہ کے ساتھ تعلیم کی جانب قدم اٹھایا ، اگر اپ نے اپنا وظیفہ یہ سمجھا کہ طلاب و افاضل کی تربیت کی جائے تو اپ نے ان کی تربیت پر کمر کسی ، امام خمینی(ره) اپنے وظائف کی انجام دہی میں مخلص تھے ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین ابوترابی مزید کہا: معاشرہ کے تمام افراد خصوصا مدرسہ امام صادق(ع) کے طلاب اپنی تعلیم کے پہلے ہی دن اس بات پر توجہ کریں کہ امر الھی کی اطاعت ، اسلام ، رسول اسلام(ص)، اہل بیت نبی(ص)، اسلامی کے معاشرہ کی عزت و اقتدار و دفاع ، ملت اسلامیہ کو مقتدر بنانے کے لئے تعلیم حاصل کریں اور اپنے نفس کی اصلاح کریں ۔

انہوں نے علم و اخلاق و کردار کی اصلاح حوزہ علمیہ کا اہم ترین منشور بنائے جانے کی تاکید کی اور کہا: حوزہ علمیہ معاشرہ کی اصلاح میں اہم ترین کردار ادا کرسکتا ہے البتہ دیگر علمی معاشرے اور یونیورسٹیز بھی اپنی بقدر اس راہ میں قدم اٹھائیں اور کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬