27 September 2019 - 14:32
News ID: 441381
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں انھیں قومی اور ملکی دفاع کا بھر پور حق ہے دوسروں پر الزام عائد کرنے والوں کو ٹھوس شواہد پیش کرنے چاہییں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں انھیں قومی اور ملکی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے دوسروں پر الزام عائد کرنے والوں کو ٹھوس شواہد پیش کرنے چاہییں۔ صدر حسن روحانی نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو غلط اور بے نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں ان کے پاس میزائل اور ڈرون بھی موجود ہیں اور گذشتہ پانچ برسوں میں انھوں نے ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر میزائل اور ڈرون کے ذریعہ متعدد بار حملے کئے ہیں۔

ایرانی صدر نے الجزيرہ کے صحافی نے ٹرمپ کے مواخذے اور اس کے دوبارہ امریکی صدر بننے یا نہ بننے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کا صدر جو بھی بنے وہ درست اور صحیح پالیسی اختیار کرے کیونکہ امرکی صدور کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی امن خطرے میں پڑگیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اپنے مفادات میں استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی اسے جنرل اسمبلی کے شرکاء پر پابندیاں عائد کرنے کا حق ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی یونین کا کردار مثبت نہیں رہا انھوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬