10 October 2019 - 22:17
News ID: 441445
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ :
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ تجربہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ امریکی اپنے اتحادیوں کی کبھی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے لئے کسی قسم کا احترام مدنظر رکھتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن نصراللہ نے گذشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام سے خطاب کے دوران امریکیوں کیطرف سے شامی کردوں کو ترکی کے مقابلے میں تنہاء چھوڑ دیئے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا سہارا لینے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ امریکی اپنے اتحادیوں کی کبھی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے لئے کسی قسم کا احترام مدنظر رکھتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ رہبرِ گرانقدر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں کریں گے اسلئے کہ امریکہ پر اعتماد کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسے دشمن پر اعتماد کر لیا جائے جس کی تمامتر تاریخ خیانتوں سے بھری پڑی ہو؟

انہوں نے کہا کہ (مثال کے طور پر) آپ فرات کے مشرق میں موجود کردوں کو ہی دیکھ لیں کہ امریکہ نے انکے ساتھ کیا سلوک کیا ہے؟

حجت الاسلام سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جو بھی امریکہ پر اعتماد کرتا ہے، بالآخر ذلیل و خوار ہو جاتا ہے۔

Tags: امریکا
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬