‫‫کیٹیگری‬ :
12 October 2019 - 23:44
News ID: 441452
فونت
نامور مرجع تقلید نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ مظاہروں اور ذمہ داروں کے حوالے تحقیقات کرکے قصور واروں کو سامنے لایا جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی الفرات نیوز سے رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر گولی چلانے والوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی کربلایی نے حرم امام حسین ع میں خطبے کے جمعے میں کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر گولی چلانے کی مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مرجع تقلید نے عمومی اموال اور تشدد کرنے والوں کی بھی مذمت کی اور اس طرح کے رویے کو خطرناک قرار دیا ہے۔

خطیب جمعه کربلا نے خونریزی کی مذمت کی اور کہا ہے فرق نہیں پڑتا ہے کہ خون عوام کا بہا ہو یا سیکورٹی والوں کا دونوں صورتوں میں قابل قبول نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عدالت گولی چلانے یا حکم دینے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرکے قصورواروں کو عوام کے سامنے پیش کرے۔/۹۸۸/ن

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بعض شہروں میں مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جنمیں سو سے زاید افراد مارے گئے ۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬